کھیل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 21 جنوری سے شروع ہوگے

فروری 2026 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے یہ پانچ میچوں کی سیریز انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے


ناگپور : ہندستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا مقابلہ بدھ 21 جنوری کو ناگپور میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد، ہندوستانی ٹیم اب مختصر ترین فارمیٹ میں واپسی کے لیے پرعزم ہے

متعلقہ خبریں
بنگلورو ٹسٹ میں ٹیم انڈیا شکست کے دہانے پر۔ ہنری کی شاندار بولنگ
روہت اور کوہلی کی 14 ماہ بعد ٹی ٹوئنٹی میں واپسی
سرفراز خان کے ٹسٹ کیریر کی پہلی سنچری
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، محمد سمیع کی واپسی میں مزید تاخیر
بھارت میں رہنے والا ہر شخص ایک ہی خاندان کا فرد ہے: موہن بھاگوت

۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے مرحلے میں کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 1-2 سے ہرا کر سیریز جیت لی ہے۔ اب دونوں ٹیمیں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں مدمقابل ہوں گی، جس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

فروری 2026 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے یہ پانچ میچوں کی سیریز انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے لیے ہوم گراؤنڈ پر سیریز جیت کر ون ڈے کی ناکامی کا بدلہ لینا ایک بڑا چیلنج ہوگا، جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 37 برسوں میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ہندوستان میں 7 ون ڈے سیریز کھیل چکی تھی مگر ہر بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس تاریخی کامیابی کے ساتھ کیویز نے ہندوستانی سرزمین پر اپنی پہلی ون ڈے سیریز جیت کر کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف سے درج کروا لیا ہے۔

میچ,تاریخ,مقام
پہلا ٹی ٹوئنٹی,21 جنوری,ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، ناگپور
دوسرا ٹی ٹوئنٹی,23 جنوری,رائے پور
تیسرا ٹی ٹوئنٹی,25 جنوری,گوہاٹی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی,28 جنوری,وشاکاپٹنم
پانچواں ٹی ٹوئنٹی,31 جنوری,ترونت پورم