شمالی بھارت

گیمنگ ایپ کے ذریعہ تبدیلی مذہب کا کیس، اصل ملزم شاہنواز خان گرفتار

غازی آباد پولیس نے اتوار کے روز گیمنگ ایپ کے ذریعہ تبدیلی ئ مذہب کیس کے اصل ملزم شاہنواز خان کو مہاراشٹرا کے ضلع تھانے سے گرفتار کرلیا۔

غازی آباد: غازی آباد پولیس نے اتوار کے روز گیمنگ ایپ کے ذریعہ تبدیلی ئ مذہب کیس کے اصل ملزم شاہنواز خان کو مہاراشٹرا کے ضلع تھانے سے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
وویکا نندا ریڈی قتل کیس: اصل ملزم کی سی بی آئی عدالت میں خودسپردگی

ذرائع کے مطابق غازی آباد پولیس ٹیم اسے پیر کے روز یہاں لائے گی۔ غازی آباد پولیس کی ایک چار رکنی ٹیم گزشتہ 5 دن سے مہاراشٹرا میں مقیم ہے۔ خان جو گزشتہ چند دن سے مفرور تھا، آخرکار پولیس کے جال میں پھنس گیا۔

وہ مبینہ طور پر ان بچوں کے ساتھ ربط میں تھا جنھیں گیمنگ ایپ ”فورٹ نائٹ“ کے ذریعہ نشانہ بنایا کرتا تھا۔ خان، مہاراشٹرا کے ضلع تھانے کے دیوری پاڑہ کا ساکن ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ وہ شیمپو تیار کرنے والے کاروبار میں بھی شامل تھا۔ خان کے خلاف 30 مئی کو غازی آباد کے کاوی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔

شکایت میں کہا گیا تھا کہ اس نے ایک سال پہلے غازی آباد میں جین برادری سے تعلق رکھنے والے ایک بچہ کو ایک سال پہلے کمپیوٹر کا سامان فروخت کیا تھا۔

آہستہ آہستہ ان دونوں کے درمیان بات چیت ہونے لگی۔ اسی دوران خان نے اس نابالغ بچہ کو قرآنی آیات پڑھائی تھیں اور اس کا برین واش کردیا تھا۔

a3w
a3w