کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہندوستان کا پاکستان سے مقابلہ

روہت بریگیڈ میچ کیلئے سخت ٹریننگ کررہی ہے۔ جہاں تک گراونڈ کی بات ہے اس اسٹیڈیم میں اب تک کھیلے گئے 3 میچوں کی 6 اننگز میں ٹیمیں صرف دو بار 100 رنز کا ہندسہ عبور کرپائی ہیں۔

نیویارک: امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے اہم مقابلہ کل روایتی حریفوں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم نے اپنے پہلے مقابلہ میں آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلہ میں شکست دیکر اپنی مہم کا کامیاب آغاز کیاتھا جبکہ پاکستان کو پہلے مقابلہ میں میزبان امریکہ جیسی کمزور ٹیم کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔

متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فوج سے مدد مانگ لی
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ کافی دلچسپ ثابت ہوا جس کا فیصلہ سوپر اوور میں آیا۔ اس شکست کے بعد پاکستانی ٹیم پر دباو بڑھ گیاہے اور اسے ہندوستان کے خلاف اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیل پیش کرنا ہوگا۔ ادھر دوسری جانب ہندوستانی ٹیم کافی طاقتور ہے جو خطاب کے دعویداروں میں سب سے آگے ہے۔

 تاہم مقابلہ سے ایک روز قبل ٹیم انڈیا کی مشکلوں میں اس وقت اضافہ ہوا جب کپتان روہت شرما پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے۔ جمعرات کو کینٹیج پارک میں نیٹ میں مشق کے دوران روہت بائیں ہاتھ کے دستانے میں گیند لگنے سے ٹکراگئے۔

وہ آئرلینڈ کے خلاف میچ میں بھی زخمی ہوئے تھے اس کے بعد وہ میچ کو درمیان میں ہی چھوڑکر واپس چلے گئے تھے۔ انہوں نے ہفتہ کے روز کچھ دیر پریکٹس کی جس کے بعد ان کی شرکت کو لیکر قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا۔ ہندوستانی ٹیم پاکستان کے خلاف بڑے میچ سے قبل اپنی تیاریوں میں مصروف ہے۔

 روہت بریگیڈ میچ کیلئے سخت ٹریننگ کررہی ہے۔ جہاں تک گراونڈ کی بات ہے اس اسٹیڈیم میں اب تک کھیلے گئے 3 میچوں کی 6 اننگز میں ٹیمیں صرف دو بار 100 رنز کا ہندسہ عبور کرپائی ہیں۔

 کچھ سابق کھلاڑیوں نے حیرت کا اظہار کیاہے کہ کیا کم اسکور کرنے والے حالات شو پیس کے ذریعے امریکی مارکٹ میں کرکٹ فروخت کرنے میں کوئی مددگار ثابت ہوں گے۔

اڈیلیڈ اوول کے گراؤنڈزمین ڈیمین ہاؤ کی نگرانی میں اپریل میں بچھائی جانے والی چار ڈراپ ان وکٹیں ابھی تک ٹھیک طرح سے کام نہیں کرپا رہی ہیں۔ سطح کے غیر مساوی اچھال نے بلے بازوں کیلئے حفاظتی خدشات کو بھی جنم دیا ہے ۔

خاص طورپر جب ہندوستانی کپتان روہت شرما کے کندھے پر چوٹ لگ گئی تھی جس سے انہیں 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے دوران بیٹنگ ادھوری چھوڑکر پویلین واپس جانا پڑا۔

میں نہیں جانتا کہ پچ سے ایماندار ہونے کے لئے کیا توقع کی جائے۔ بہرحال یہاں کے حالات کے مطابق کل بھی ایک کم اسکور والا میاچ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ یہ میاچ رات 8 بجے سے کھیلا جائے گا۔