مشرق وسطیٰ

نپور شرما کو کیفر کردار تک پہونچایا جائے : القاعدہ کے ہندوستانی ترجمان

عالمی دہشت گردتنظیم القاعدہ نے ہندوستانی مسلمانوں کوتلقین کی ہے کہ بی جے پی کی گستاخ معطل ترجمان نپورشرماکو”کیفر کردار“ تک پہونچایاجائے۔

نئی دہلی: عالمی دہشت گردتنظیم القاعدہ نے ہندوستانی مسلمانوں کوتلقین کی ہے کہ بی جے پی کی گستاخ معطل ترجمان نپورشرماکو”کیفر کردار“ تک پہونچایاجائے۔

پیغمبراسلام ؐ کی شان میں گستاخی پر نپورشرماکو پہلے سے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

اخبار’ٹائمس آف انڈیا‘ نے القاعدہ کے حوالہ سے کہاہے کہ ہندوستانی برصغیرمیں القاعدہ کے ترجمان”نوائے غزوہ ہند“ نے بدلہ لینے کی اپیل کی ہے اورمسلمانوں سے کہاہے کہ وہ دفاعی جہادکیلئے اپنے آپ کومسلح کرلیں اورکشمیرمیں ”قریبی جہاد“ میں حصہ لیں۔

حالیہ دھمکیوں نے انٹلی جنس ایجنسیوں کوفکرمند کردیاہے جونپور شرما کی حفاظت کیلئے پہلے سے مستعدہیں۔

a3w
a3w