تلنگانہ

تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں سڑک حادثہ میں چار افراد زخمی

تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چارافرادزخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چارافرادزخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز

یہ حادثہ ضلع کے سلطان آباد میں اُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اوریہ لاری بے قابو ہوکرسڑک کے کنارے درخت سے ٹکرانے کے بعد کئی گاڑیوں سے ٹکراگئی۔

اس حادثہ میں چارافرادزخمی ہوگئے جن میں دو شدید زخمی ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاری کو وہاں سے ہٹایا اور زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔