تلنگانہ

تلنگانہ۔چھتیس گڑھ سرحد پر آپریشن ‘کگار’ بند کرنے تلنگانہ کی وزیرسیتکا کا مطالبہ

بھارت بچاؤ تنظیم کے نمائندوں نے آج حیدرآباد میں وزیر سے ملاقات کر کے سرحدی علاقوں میں کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اور چھتیس گڑھ کی سرحدی علاقوں میں پرامن ماحول قائم رکھنے اور قبائلی عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے آپریشن کگار کو فوری طور پر بند کرنے مرکز سے تلنگانہ کی وزیر قبائلی فلاح و بہبود انسویا سیتکا نے کیا۔

متعلقہ خبریں
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
حضرت بندہ نوازؒ علم و روحانیت کے درخشاں مینار تھے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
اویسی کا دوٹوک بیان: پاکستان دہشت گردی کی آڑ میں انسانیت کا دشمن

انہوں نے کہا کہ حکومتوں کا مقصد صرف امن قائم کرنا ہونا چاہیے۔ بھارت بچاؤ تنظیم کے نمائندوں نے آج حیدرآباد میں وزیر سے ملاقات کر کے سرحدی علاقوں میں کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی۔

وزیر نے بیان میں کہا کہ قبائلی علاقے آئینی شیڈول 5 کے تحت آتے ہیں، لہٰذا ان علاقوں میں قبائلیوں کی پرامن زندگی میں کوئی مداخلت نہ ہو، حکومتوں کو اس کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کگار کی وجہ سے قبائلی عوام خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

ممنوعہ سی پی آئی ماؤسٹ کے مرکزی کمیٹی کے ترجمان ”ابھَے” نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی پارٹی حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے تیار ہے بشرطیکہ مرکزی حکومت لڑائی بندی کا اعلان کرے۔

انہوں نے مرکز و ریاستوں سے اس معاملہ پر ردعمل ظاہر کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پچھلے سال جنوری سے اب تک آپریشن کگار کے تحت پولیس، نیم فوجی دستوں اور کمانڈو فورسس نے سینکڑوں ماؤنوازوں اور معصوم قبائلیوں کو ہلاک کیا ہے۔

کرے گٹہ علاقہ کو دس ہزار پولیس اور کمانڈو فورسس سے گھیر لیا گیا ہے اور مقامی دیہاتوں کے عوام کو ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔