تلنگانہ
بی آرایس امیدوارکے پربھاکرریڈی نے ایمبولنس میں پہنچ کر پرچہ نامزدگی داخل کیا
پربھاکرریڈی نے جوگذشتہ دس دنوں سے حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیرعلاج ہیں آج اسپتال سے ایمبولنس میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچے۔

حیدرآباد: بی آرایس کے امیدوارکے پربھاکرریڈی نے آج ایمبولنس میں پہنچ کر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔وہ تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے حلقہ دوباک کے امیدوار ہیں جن پر انتخابی مہم کے دوران ایک نوجوان نے حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیاتھا۔
پربھاکرریڈی نے جوگذشتہ دس دنوں سے حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیرعلاج ہیں آج اسپتال سے ایمبولنس میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچے۔
وہ ایمبولنس سے اپنے حامیوں، مددگاروں اور بی آرایس کے کارکنوں کی مدد سے ایمبولنس سے اتر کروہیل چیر پر بیٹھے اور پھر دفتر پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔