تلنگانہ
تلنگانہ: کارالٹ گئی۔خاتون ہلاک، دیگردوشدیدزخمی
تلنگانہ کے پداعنبرپیٹ علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک اوردیگر دوشدیدزخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے پداعنبرپیٹ علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک اوردیگر دوشدیدزخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ آوٹررنگ روڈ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیااوریہ کارڈیوائیڈرسے ٹکراگئی۔
اس حادثہ میں خاتون ہلاک اوردیگر دوشدیدزخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاجبکہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔