حیدرآباد

حیدرآباد، سنیما گھر میں آگ لگ گئی

شہرحیدرآباد کے چندا نگر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ یہ آگ پانچویں منزل پر واقع گنگارام جے پی سنیما میں لگی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے چندا نگر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ یہ آگ پانچویں منزل پر واقع گنگارام جے پی سنیما میں لگی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری

اس واقعہ میں فرنیچر اور اسکرین مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔

سنیما گھر کے عملے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔

ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔

سری لنگم پلی زونل کمشنر سرینواس ریڈی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ فائر آفیسر اور میونسپل عملہ نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔

گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)حکام کا کہنا ہے کہ شاپنگ مال میں فائر الارم نہیں ہے۔

a3w
a3w