سوشیل میڈیابھارت

UPI Down، ملک بھر میں یوپی آئی سرور ایک بار پھر ڈاؤن، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

 نیٹ ورک سست ہونے، بیلنس چیک نہ ہو پانے جیسی باتوں پر ناراضگی ظاہر کر رہے ہیں۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں میں پریشانیوں کے حوالے سے 222 سے زائد شکایات درج کی گئی ہیں، جس کے باعث یو پی آئی پر انحصار کرنے والے افراد کو شدید دقت ہو رہی ہے۔

نئی دہلی: ملک بھر میں یونائیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (UPI) خدمات میں ایک بار پھر خلل پیدا ہوا ہے۔ یو پی آئی سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈیجیٹل لین دین (Digital Transactions) تقریباً ایک گھنٹے سے رک گئے ہیں۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر (DownDetector) کے مطابق، آج صبح 11:26 بجے کے قریب یو پی آئی خدمات میں مسئلہ پیدا ہوا، جو 11:45 بجے کے بعد مزید سنگین ہو گیا۔ فون پے، گوگل پے، پی ٹی ایم جیسی خدمات کام نہیں کر رہیں۔ اس مسئلے پر صارفین سوشل میڈیا پر شکایات کر رہے ہیں۔

 نیٹ ورک سست ہونے، بیلنس چیک نہ ہو پانے جیسی باتوں پر ناراضگی ظاہر کر رہے ہیں۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں میں پریشانیوں کے حوالے سے 222 سے زائد شکایات درج کی گئی ہیں، جس کے باعث یو پی آئی پر انحصار کرنے والے افراد کو شدید دقت ہو رہی ہے۔

اس مسئلے پر نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا (NPCI) نے تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں میں یو پی آئی میں یہ تیسری بار خلل پیدا ہوا ہے۔