میں بہت خوش ہوں، ہمارے پٹھان بھائی جیت گئے
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے افغانستان کو پہلی بار ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو شکست دینے پر مبارک دی۔

راولپنڈی: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے افغانستان کو پہلی بار ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو شکست دینے پر مبارک دی۔
افغانستان نے پاکستان کو دوسرے ٹی20 میاچ میں 7وکٹ سے ہراکر تین میاچوں کی سیریز 2.0 سے اپنے نام کرلی۔ اختر نے اپنے یو ٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پٹھانوں اور بنگالیوں میں شدت پسندی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ اپنی انتہاپسندی کو مثبت طریقے سے استعمال کرسکتے ہیں تو وہ دنیا کی سب سے اچھی ٹیم بن سکتے ہیں۔ اختر نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں۔
اگر پٹھان اور بنگالی اپنی توانائی کو صحیح سمت دیں تو وہ دنیا کی صف اول کی ٹیم بن سکتے ہیں۔ کیوں کہ دونوں میں شدت پسندی ہے۔ اگر پختگی کے ساتھ مثبت طریقہ سے سمت دی جاسکے تو وہ دنیا کے بہترین بن سکتے ہیں۔ میں بہت خوش ہوں کہ ہمارے پٹھان بھائی جیت گئے۔
راولپنڈی ایکسپریس نے افغانستان کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مضبوط ٹیم ہیں۔ انہوں نے ٹیم کے اسپنروں کی بھی ستائش کی ہے اور پہلے دو ٹی20 میں محمد نبی کی بولنگ کی صلاحیت کا ذکر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کے آخر میں ہندوستان میں ہونے والے ون ڈے انٹرنیشنل کپ میں افغانستان چمکے گا۔