کھیل

اولمپک کوٹہ کیلئے ورلڈ چمپئن شپ کے تجربہ کا فائدہ اٹھا نے کی خواہاں:نکہت زرین

نکہت زرین نے دوسری بار ورلڈ چمپئن شپ خطاب حاصل کرنے کے بعد کہا کہ اتوار کو اختتام پذیر عالمی مقابلے میں حاصل تجربہ کا فائدہ اٹھا کر وہ اس سال کے آخر میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں 2024 اولمپک کے لیے کوالیفائی کرنا چاہتی ہے۔

نئی دہلی: نکہت زرین نے دوسری بار ورلڈ چمپئن شپ خطاب حاصل کرنے کے بعد کہا کہ اتوار کو اختتام پذیر عالمی مقابلے میں حاصل تجربہ کا فائدہ اٹھا کر وہ اس سال کے آخر میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں 2024 اولمپک کے لیے کوالیفائی کرنا چاہتی ہے۔

ایشیائی کھیل براعظم کے مکے بازوں کے لیے پیرس اولمپک کے لیے پہلا کوالیفائنگ ٹورنمنٹ ہے۔ نکہت نے گزشتہ سال 52 کلو میں عالمی خطاب جیتا تھا جب 50کلوگرام وزن زمرہ میں وہ دوسری بار ورلڈ چمپن بنیں جو اولمپک زمرہ ہے۔ نکہت نے کہا کہ یہ ٹورنمنٹ اچھا تجربہ تھا۔

خاص کر 50کلو زمرہ میں جو اولمپک زمرہ ہے۔ مجھے سینیارٹی بھی نہیں ملی تھی جس سے مجھے چھ مقابلے لڑنے پڑے۔ لیکن آخر میں میں نے یہاں گولڈ میڈل جیتا جس سے میں بہت خوش ہوں۔“اس 50کلوگرام وزن زمرہ میں عالمی چمپئن شپ نکہت کا دوسرا بین الاقوامی ٹورنمنٹ تھا۔ انہوں نے گزشتہ سال اسی وزن کے زمرہ میں دولت مشترکہ کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

نکہت نے کہا کہ میرے لیے اس وزن کے زمرہ میں دولت مشترکہ کھیلوں کے بعد یہ بڑاٹورنمنٹ ہے۔ دولت مشترکہ کھیلوں یں اتنی مسابقت نہیں ہوتی۔“ انہوں نے کہا یہاں پوری دنیا سے ملک آتے ہیں اور میرے مسلسل میاچ تھے جس سے کچھ میچوں میں میں قدرے سست بھی تھی، میں ان تجربات سے سیکھ لوں گی اور مضبوط بننے کی کوشش کروں گی۔“

نکہت چھ بار کی عالمی چمپئن میری کام کے بعد دو عالمی خطاب جیتنے والی دوسری ہندوستانی مکے باز ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے مسلسل گولڈ میڈیکل جیتے اور اس جیت کی لے کو جاری رکھ کر خوش ہوں۔ ایشیائی کھیل بھی جلد ہونے والے ہیں اور لوگوں کی یقینی طور پر امید یں ہیں لیکن میں اس دباؤ کو مثبت طریقے سے لوں گی۔ جو بھی نتیجہ ہوگا میرے لیے اچھا سبق ہوگا۔