جموں و کشمیر

4 آزاد ارکان اسمبلی کی نیشنل کانفرنس کو حمایت کی پیشکش

حالیہ اسمبلی انتخابات میں بطور آزاد امیدور جیت حاصل کرنے والے 4 آزاد ارکان‘ نیشنل کانفرنس کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔

سری نگر (یو این آئی)حالیہ اسمبلی انتخابات میں بطور آزاد امیدور جیت حاصل کرنے والے 4 آزاد ارکان‘ نیشنل کانفرنس کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
فاروق عبداللہ کو ریاستی درجہ کی جلد بحالی کی امید
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی

نیشنل کانفرنس کی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ سری نگر میں منعقد ہوئی جس میں عمر عبداللہ کو لیڈر چنا گیا۔

میٹنگ کے دوران ہی 4 آزاد ارکان اسمبلی نے نیشنل کانفرنس کو سپورٹ دیا اور اس طرح سے اب این سی ارکان کی تعداد 46ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اندروال حلقہ سے آزاد امیدوار پیارے لال‘ چھمب سے ستیش شرما‘ سرن کوٹ سے چودھری اکرم اور بانی سے رامیشور سنگھ نے نیشنل کانفرنس کو حمایت کی پیشکش کی ہے۔