تلنگانہ
ترقیاتی کاموں کے رقم کی عدم منظوری، نائب سرپنچ نے خودکشی کرلی
یہ واقعہ تلنگانہ کے جئے شنکر بھوپال پلی ضلع کے چیدن پلی دیہات میں پیش آیا۔چیدن پلی کے نائب سرپنچ تروپتی نے مایوسی کے عالم میں کیڑے ماردواپی لی۔
حیدرآباد: گرام پنچایت حدود میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کے بلز کی رقم کی عدم منظوری پر نائب سرپنچ نے خودکشی کرلی۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے جئے شنکر بھوپال پلی ضلع کے چیدن پلی دیہات میں پیش آیا۔چیدن پلی کے نائب سرپنچ تروپتی نے مایوسی کے عالم میں کیڑے ماردواپی لی۔
اس کو علاج کے لئے فوری طورپر ورنگل کے ایک اسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ راستہ میں ہی اس کی موت ہوگئی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی علاقہ میں غم کی لہر دوڑگئی۔
بتایاجاتا ہے کہ تروپتی نے ایک اور شخص کے ساتھ مل کردیہات میں 11لاکھ روپئے کے صرفہ سے رعیتو ویدیکا کی تعمیر کی تھی تاہم کے بلز کی رقم منظور نہ ہونے کے سبب معاشی مسائل پیدا ہوگئے اورتروپتی نے مایوسی کے عالم میں یہ انتہائی اقدام کیا۔