آندھراپردیش

آندھراپردیش میں چلتی بس میں آگ لگ گئی

اس پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کا ٹائر اچانک پھٹ پڑا جس کے نتیجہ میں لگی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور یہ بس جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگئی۔

حیدرآباد: چلتی بس میں آگ لگ گئی تاہم اس واقعہ میں کسی بھی مسافر کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع اننت پور کے تاڑی پتری میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار

اس پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کا ٹائر اچانک پھٹ پڑا جس کے نتیجہ میں لگی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور یہ بس جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگئی۔

اس واقعہ کے وقت بس میں 29مسافرین سوار تھے تاہم ڈرائیور نے فوری چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے مسافرین کو نیچے اتارنے میں کامیابی حاصل کی جس کے نتیجہ میں ان کی جان بچ گئی۔یہ بس بنگالوروسے اے پی کے بینگن پلی جارہی تھی۔