حیدرآباد

چندرابابو کی گرفتاری کے خلاف حیدرآباد میں مومی شمعوں کی ریلی

ریلی کا آغازکیرتی اپارٹمنٹ سے ہوا۔ان احتجاجیوں نے ہاتھوں میں مومی شمعوں کے ساتھ ساتھ پلے کارڈس تھام کر نعرے بازی کی اور چندرابابونائیڈو کو فوری رہا کرنے کامطالبہ کیا۔

حیدرآباد: اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو کی گرفتاری کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے شہرحیدرآباد کے امیرپیٹ میں آئی ٹی ملازمین نے کل شب مومی شمعوں کی ریلی نکالی۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
موسیٰ پروجیکٹ، مکانات کے انہدام کی مخالفت،اندرا پارک پرمہادھرنا
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات

ریلی کا آغازکیرتی اپارٹمنٹ سے ہوا۔ان احتجاجیوں نے ہاتھوں میں مومی شمعوں کے ساتھ ساتھ پلے کارڈس تھام کر نعرے بازی کی اور چندرابابونائیڈو کو فوری رہا کرنے کامطالبہ کیا۔

ریلی میں آئی ٹی ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بعد ازاں ریلی کا اختتام این ٹی راما راو کے مجسمہ پر ہوا۔

احتجاجیوں نے ان کے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے اور چندرابابونائیڈو سے ہوئی ناانصافی کی مذمت کی۔