دہلی

پاپا نیوگنی کے وزیر اعظم نے مودی کے پیر چھوئے

پیسفک جزیرہ کے ملک کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کرتے ہوئے ان کے ہم منصب جیمس مراپی نے ان کے پاؤں چھوئے اور پھر روایتی خیرمقدم کیا۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کا اتوار کے روز ”پاپا نیو گنی“ میں خصوصی استقبال ہوا جب وہ فورم فار انڈیا پیسفک آئی لینڈس کوآپریشن (ایف آئی پی آئی سی) کے تیسرے چوٹی اجلاس کی میزبانی کے لیے وہاں پہنچے تھے۔

متعلقہ خبریں
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
انڈیا اتحاد اگر بہن مایاوتی کو وزیر ِاعظم کا چہرہ بناکر پیش کرے تو یقینی طور پر زعفرانی پارٹی کا صفایہ ہوجائے گا
مودی کی تیسری میعاد کیلئے کرناٹک کی 102 سالہ خاتون کی پدیاترا (ویڈیو)
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد

پیسفک جزیرہ کے ملک کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کرتے ہوئے ان کے ہم منصب جیمس مراپی نے ان کے پاؤں چھوئے اور پھر روایتی خیرمقدم کیا۔

پاپانیوگنی میں عموماً سورج غروب ہونے کے بعد کسی بھی دورہ کنندہ ملک کے قائد کا روایتی اور شاہانہ استقبال نہیں کیا جاتا، لیکن وزیر اعظم مودی کے لیے استثنیٰ دیا گیا ہے، جو مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے وہاں پہنچے تھے۔

مودی نے ٹوئٹ کیا ”پاپا نیوگنی پہنچ چکا ہوں اور وزیر اعظم جیمس مراپی کا شکرگزار ہوں جنہوں نے ایئرپورٹ پہنچ کر میرا استقبال کیا۔ یہ ایک خصوصی اقدام ہے، جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

میں اپنے دورہ کے دوران اس عظیم ملک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو فروغ دینے کا متمنی ہوں۔ دونوں قائدین ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے، جس کے بعد وزیر اعظم مراپی نے مودی کے پاؤں چھونے کی کوشش کی۔

دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور دیگر ممتاز شخصیتوں کی طرف بڑھے، جو مودی کا استقبال کرنے وہاں پہنچے تھے۔ وزیر اعظم مودی کو 19 بندوقوں کی سلامی، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ان کا شاہانہ استقبال کیا گیا۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے یہ بات بتائی۔ وزیر اعظم مودی جاپان سے یہاں پہنچے، جہاں انہوں نے G-7 کے ترقی یافتہ ممالک کے اجلاس میں شرکت کی اور کئی عالمی قائدین سے باہمی ملاقاتیں کیں۔ ہندوستان اور پاپا نیوگنی کے مستحکم تعلقات ہیں۔

2021ء میں پاپا نیوگنی کو ہندوستان سے کووِڈ 19 ویکسین کی پہلی بڑی کھیپ حاصل ہوئی تھی۔ اس وقت یہ ملک صحت کے بحران کا سامنا کررہا تھا۔ پیر کے روز وہ ایف آئی پی آئی سی کے تیسرے چوٹی اجلاس کی میزبانی کریں گے۔

وہ وزیر اعظم جیمس مراپی کے ساتھ باہمی بات چیت کریں گے اور پاپانیوگنی کے گورنر جنرل باب دادائی سے ملاقات کریں گے۔ پیر کے روز ہونے والی بات چیت ماحولیاتی تبدیلی اور ترقی پر مرکوز رہے گی۔ آخری مرتبہ ایسی چوٹی کانفرنس کا ہندوستان نے 8 سال پہلے اہتمام کیاتھا۔