تلنگانہ

وقارآباد میں موبائل چارجنگ کیلئے جنریٹرس کا سہارا

مسلسل دو دنوں سے بارش کے باعث گاؤں میں بجلی کی سپلائی متاثر رہی۔ اس سے نہ صرف پینے کے پانی بلکہ موبائل چارجنگ میں بھی دیہاتیوں کو پریشانیاں پیش آ رہی ہیں۔ان مسائل سے نجات پانے کیلئے گاؤں کے نوجوانوں نے چندہ جمع کر کے ایک ڈیزل جنریٹر خریدا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں شدیدکے سبب کئی علاقوں میں معمول کی زندگی متاثر رہی۔ کئی مقامات پر بجلی کی سپلائی میں خلل پڑنے کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ بجلی نہ ہونے سے موبائل فونس چارج نہیں ہوپائے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

متعلقہ خبریں
مستقل تھکاوٹ:عام شکایت بن گئی
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
تلنگانہ میں 2ماہ کے اندر 2200 گمشدہ موبائل فونس کاپتہ لگایاگیا
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز

 آج کل کے دور میں موبائل فون کے بغیر ایک دن گزارنا بھی مشکل ہو گیا ہے، کیونکہ نہ صرف بات چیت بلکہ بیشتر لین دین بھی موبائل کے ذریعہ ہی انجام دیئے جا رہے ہیں۔ اسی وجہ سے چارجنگ کی کمی عوام کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔گذشتہ روز وقارآباد ضلع کے تٹے پلی گاؤں میں عوام موبائل چارجنگ کیلئے شدید دشواری کا سامنا کر رہے ہیں۔

مسلسل دو دنوں سے بارش کے باعث گاؤں میں بجلی کی سپلائی متاثر رہی۔ اس سے نہ صرف پینے کے پانی بلکہ موبائل چارجنگ میں بھی دیہاتیوں کو پریشانیاں پیش آ رہی ہیں۔ان مسائل سے نجات پانے کیلئے گاؤں کے نوجوانوں نے چندہ جمع کر کے ایک ڈیزل جنریٹر خریدا۔

اس جنریٹر کی مدد سے بورویلس اور موبائل چارجنگ کیلئے ساکٹ بورڈس نصب کئے گئے۔ دو دنوں سے اپنے موبائل چارج نہ کرپانے والے دیہاتی چارجنگ کے لئے جمع ہو گئے۔ جنریٹر سے موبائل چارجنگ کے مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔