تلنگانہ

تلنگانہ میں 2ماہ کے اندر 2200 گمشدہ موبائل فونس کاپتہ لگایاگیا

تلنگانہ پولیس نے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کے اشتراک سے سنٹرل ایکوپمنٹ آ ئیڈنٹیٹی رجسٹرر(CEIT) پورٹل کے ذریعہ 2ماہ کے قلیل عرصہ کے دوران گمشدہ‘ 2,200موبائل فونس کوکامیابی کے ساتھ برآمدکرلیاہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ پولیس نے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کے اشتراک سے سنٹرل ایکوپمنٹ آ ئیڈنٹیٹی رجسٹرر(CEIT) پورٹل کے ذریعہ 2ماہ کے قلیل عرصہ کے دوران گمشدہ‘ 2,200موبائل فونس کوکامیابی کے ساتھ برآمدکرلیاہے۔

ریاست تلنگانہ میں جاریہ سال 18اپریل کوCEIT پورٹل کو متعارف کرایاگیا تھا جس کا مقصدموبائل فونس کی چوری اور نقلی فونس کے چلن کوروکنا ہے۔

محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن(ڈی اوٹی) نے یہ پورٹل بنایا ہے اورپائلٹ پروجیکٹ کے طورپراسے تلنگانہ میں شروع کیاگیا۔

ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس‘سی آئی ڈی مہیش ایم بھاگوت کو ریاست میں اس پورٹل کے نوڈل آفیسر کے طورپرذمہ داری دی گئی ہے۔

پولیس نے اس پورٹل کے ذریعہ2ماہ سے بھی کم عرصہ میں 2200 کھوگئے /گمشدہ موبائل فونس اور ان کے آلات کانہ صرف کامیابی کے ساتھ سراغ لگایا بلکہ انہیں برآمد کرتے ہوئے ان فونس کوحقیقی مالکان کے حوالہ کردیا۔

ڈی جی پی انجنی کمار نے 13اپریل کو60ماسٹرٹرینرس کے لئے ایک یومی ٹریننگ کلاسس کا افتتاح کیاتھا اور انہوں نے 18اپریل کو31پولیس یونٹس کے تحت تمام 780 پولیس اسٹیشنوں میں CEIRکے آئی ڈیزتقسیم کئے تھے۔

a3w
a3w