تلنگانہ

تلنگانہ میں شدید بارش کا امکان

جمعرات کو بھوپال پلی، مُلگ، کھمم، وقارآباد، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ، جوگُولامبا گدوال اضلاع میں چند مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔ جمعہ کو ریاست کے کئی حصوں میں ہلکی تا درمیانی بارشیں متوقع ہیں۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ 31 مئی تک تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں بارشیں ہوں گی۔ جنوب مغربی مانسون عادل آباد تک پھیل چکا ہے۔ اس دوران خلیج بنگال کے شمال مغربی حصے میں ہوا کا دباؤ گزشتہ تین گھنٹوں کے دوران 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی سمت بڑھتے ہوئے شدید ہوا کے دباؤ میں تبدیل ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ

 فی الحال یہ ساغر دیپ سے جنوب مشرق میں 60 کلومیٹر، دِیغا سے مشرق-جنوب مشرق میں 110 کلومیٹر اور بالاسور سے 160 کلومیٹر کے فاصلے پر مرکوز ہے۔ یہ شمال کی جانب بڑھتے ہوئے ساغر دیپ اور کھپپارا (بنگلہ دیش) کے درمیان ساحل کو عبور کرنے کا امکان ہے۔

مزید کہا گیا کہ جنوب مشرقی راجستھان سے شمال مغربی خلیج بنگال کے اوپر سے ہوتے ہوئے بنگال، بنگلہ دیش کے ساحلوں، شمالی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور گنگا کے میدانی علاقوں تک 0.9 کلومیٹر کی بلندی پر ٹرف لائن (دباؤ کی لکیر) قائم ہے۔ اسی پس منظر میں اگلے تین دنوں کے دوران ریاست تلنگانہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 5 سے 7 ڈگری سیلسیس کی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

جمعرات کو بھوپال پلی، مُلگ، کھمم، وقارآباد، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ، جوگُولامبا گدوال اضلاع میں چند مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔ جمعہ کو ریاست کے کئی حصوں میں ہلکی تا درمیانی بارشیں متوقع ہیں۔

ہفتہ کو بھدراچلم، کھمم، نلگنڈہ، سوریاپیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، سدّی پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگا ریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری، وقارآبا، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ، جوگُولامبا گدوال اضلاع میں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

یکم جون کو کھمم، نلگنڈہ، سوریاپیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، سدّی پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگا ریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ، جوگُولامبا گدوال اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

 2 جون کو یادادری بھونگیر، حیدرآباد، رنگا ریڈی، میڑچل ملکاجگری، سنگاریڈی، وقارآباد، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ، جوگولامبا گدوال اضلاع میں بھی بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ان تمام اضلاع کے لیے محکمہ موسمیات نے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔