تلنگانہ

جگتیال کے مدرس محمد مقیم الدین کا تحقیقی مقالہ ریاستی سطح کے یومِ سائنس سمینار کیلئے منتخب

شہر جگتیال کے معروف مدرس اور ضلعی ریسورس پرسن، صدر مدرس مدرسہ تحتانیہ ترملا پور، گولہ پلی منڈل، محمد مقیم الدین کا تحقیقی مقالہ "طلباء میں غذا سے متعلق بیداری – معلم کا کردار" ریاستی سطح کے سیمینار کے لیے منتخب ہوا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کی جانب سے یومِ سائنس کے موقع پر اساتذہ سے مختلف علمی موضوعات پر تحقیقی مقالے پیش کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
اقلیتی طلبہ کے لیے UPSC امتحان کی مفت کوچنگ، درخواستوں کا آغاز

شہر جگتیال کے معروف مدرس اور ضلعی ریسورس پرسن، صدر مدرس مدرسہ تحتانیہ ترملا پور، گولہ پلی منڈل، محمد مقیم الدین کا تحقیقی مقالہ "طلباء میں غذا سے متعلق بیداری – معلم کا کردار” ریاستی سطح کے سیمینار کے لیے منتخب ہوا ہے۔

وہ اپنا مقالہ یومِ سائنس کے موقع پر حیدرآباد میں منعقد ہونے والے سیمینار میں پیش کریں گے۔ اس موقع پر ضلعی مہتممِ تعلیم جناب راملو صاحب، ضلعی سائنس آفیسر مچا راج شیکھر، منڈل ایجوکیشن آفیسر محترمہ بی جمنا دیوی، اردو کامپلیکس کے صدر مدرس رحیم صاحب، گزٹیڈ صدر مدرس نسیم احمد اور تمام اردو اساتذہ نے ان کی کامیابی پر مسرت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔