آندھراپردیش

چندرابابو کوریمانڈ کرنے کے خلاف اے پی میں تلگودیشم نے بند منایا

اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں تلگودیشم پارٹی کے قومی صدرو آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کوریمانڈ کرنے کے خلاف ریاست کی اصل اپوزیشن جماعت تلگودیشم نے آج آندھراپردیش بند منایا۔

حیدرآباد: اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں تلگودیشم پارٹی کے قومی صدرو آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کوریمانڈ کرنے کے خلاف ریاست کی اصل اپوزیشن جماعت تلگودیشم نے آج آندھراپردیش بند منایا۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 400 کروڑ وصول: نائیڈو
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

تلگودیشم لیڈروں نے بسوں کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور زبردستی دکانیں بند کروائیں۔

تلگودیشم کے سینئر لیڈروں کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔

پولیس نے کئی مقامات پر احتجاجی تلگودیشم لیڈروں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا جو دفعہ 144کی خلاف ورزی کررہے تھے۔

چتور ضلع میں چندرابابو کے آبائی مقام کُپم میں تلگودیشم پارٹی کے کارکنوں نے سڑکوں پر بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا اور شاہراہوں پر بڑے پتھر رکھ دیئے۔پارٹی کارکنوں نے سڑکوں پر ٹائر بھی جلائے جس کے بعد پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے ان احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے وجیانگرم اور نیلورضلع میں بھی احتجاج کرنے والوں کوگرفتارکرلیا۔آندھراپردیش تلگودیشم پارٹی کے صدراچن نائیڈو نے اس بند کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے چندرابابونائیڈو کی گرفتاری کو غیر قانونی قراردیا۔انہوں نے جمہوریت میں یقین رکھنے والوں سے اس بند میں حصہ لینے کی اپیل کی۔