تلنگانہ

خود ساختہ ڈاکٹروں کے خلاف تلنگانہ میڈیکل کونسل کی کارروائی

تلنگانہ میڈیکل کونسل کے اراکین نے صحت عامہ کے تحفظ کے مقصد سے خودساختہ ڈاکٹرس کی سرگرمیوں پر بڑھتے ہوئے خدشات کو دور کرنے کے لیے مختلف اضلاع میں اچانک معائنہ کیے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میڈیکل کونسل کے اراکین نے صحت عامہ کے تحفظ کے مقصد سے خودساختہ ڈاکٹرس کی سرگرمیوں پر بڑھتے ہوئے خدشات کو دور کرنے کے لیے مختلف اضلاع میں اچانک معائنہ کیے۔

متعلقہ خبریں
متحدہ عرب امارات میں رمضان میں 4 ہزار اشیا پر 25 سے 75 فیصد رعایت ہوگی
نومنتخبہ تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کونسل کی تہنیتی تقریب

ایسے علاقوں میں جہاں اہل طبی پریکٹیشنرز کی کمی ہے، کونسل نے نیشنل میڈیکل کمیشن ایکٹ کی دفعات کو سختی سے نافذ کر رہا ہے، غیر مجاز پریکٹیشنرز کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

اس جانچ کے دوران تلنگانہ میڈیکل کونسل کے دائرہ کار میں رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنرز (آر ایم پی) یا پرائیویٹ میڈیکل پریکٹیشنرز (پی ایم پی) کے طور پر پریکٹس کرنے والے 55 افراد این ایم سی ایکٹ کی دفعہ 34، 54 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

یہ غیر مجاز پریکٹیشنرز اینٹی بائیوٹکس، اسٹیرائیڈ انجکشنس، بعض مراکز میں مانع حمل گولیاں تجویز کرتے ہیں اور خفیہ آپریشن تھیٹرز میں آپریشنس انجام دیتے ہوئے بھی پائے گئے۔

معائنہ کے دوران ڈاکٹر جی سرینواس، نائب صدر تلنگانہ میڈیکل کونسل، ڈاکٹر شیشو مادھو، قانونی امور کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سریکانت، ایف ایم جی کے چیئرمین ڈاکٹر نریش کمار پبلک ریلیشن کمیٹی کے چیئرمین فنانس کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر روی کمار ای سی ممبران ڈاکٹر وشنو ڈاکٹر عمران علی، معاون ممبران ڈاکٹر راجیو نائک ایچ آر ڈی اے لیڈر ڈاکٹر سنتوش ریڈی، اور آئی ایم اے کے ریاستی صدر ڈاکٹر پللا راؤ ساتھ تھے۔

ان معائنہ کے نتیجے میں، کئی آر ایم پیز اور پی ایم پیز کو اپنے غیر مجاز مراکز بند کرنا پڑا۔