حیدرآباد

نومنتخبہ تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کونسل کی تہنیتی تقریب

ڈاکٹرز اسوسی ایشن فار ریلیف اینڈ ایجوکیشن DARE، اقراء گروپ آف ڈاکٹرس اور دکن المونی ایسوسی ایشن کی مشترکہ طور پر نومنتخبہ تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کونسل (ٹی ایس ایم سی) کی ایک تہنیتی تقریب منعقد ہوئی۔

حیدرآباد: ڈاکٹرز اسوسی ایشن فار ریلیف اینڈ ایجوکیشن DARE، اقراء گروپ آف ڈاکٹرس اور دکن المونی ایسوسی ایشن کی مشترکہ طور پر نومنتخبہ تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کونسل (ٹی ایس ایم سی) کے لئے ایک تہنیتی تقریب 18 فروری کو بمقام FTCCI لکڑی کا پل پر منعقد کی گئی جس میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین ڈاکٹرز شریک رہے۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ ڈاکٹروں کے خلاف تلنگانہ میڈیکل کونسل کی کارروائی

ٹی یس ایم سی کے انتخاب کے ضمن میں HRDA کے پینل کو مکمل تائید کی گئی تھی۔ ساتھ ہی ڈاکٹر محمد عمران علی آرتھوپیڈیک سرجن کو ان آرگنائزیشن کی جانب سے HRDA پینل میں داخل کروایا گیا اور پوری ریاست میں ان کی تائید میں مہم چلائی گئی تھی۔ اس TSMC کے الیکشن میں ان آرگنائزیشن کی تائید کردہ HRDA کے پینل کے سارے ممبران کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد عتیق الرحمن  نیورولوجسٹ و صدرDARE حیدرآباد ، ڈاکٹر تنزیل منور آرتھوپیڈیک سرجن اقرا گروپ آف ڈاکٹرز ، ڈاکٹر عبدالماجد عادل یورولوجسٹ و صدر DAA کے ساتھڈاکٹر مہیش نومنتخبہ چیرمین  TSMC کے ساتھ  نو منتخبہ  ممبران TSMC ممبران  اسٹیج پر موجود تھے۔

ان کے علاوہ ڈاکٹر محمد تقی الدین خان صاحب کے عثمانیہ میڈیکل کالج کے پرنسپال کی حیثیت تقرر ہونے پر بھی مبارکباد دیتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سےعمر جلیل صاحب آئی اے ایس و سیکریٹری تلنگانہ مائیناریٹیز ویلفیر نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حافظ حسیب الدین کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ ڈاکٹر عاطف اسماعیل نظامی پلمونولوجسٹ نے اظہار تشکر کیا اور ڈاکٹر سید صفی اللہ صاحب ریڈیالوجسٹ نے پروگرام کی کاروائی چلائی۔

a3w
a3w