مہاراشٹرا

ممبئی میں ”خطرناک آدمی“پولیس کو این آئی اے کا الرٹ

نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) نے ممبئی پولیس کو الرٹ کیا ہے اور ایک ”خطرناک آدمی“ کی جانکاری دی ہے جو کہا جاتا ہے کہ پاکستان‘ چین اور ہانگ کانگ میں ٹریننگ لے چکا ہے۔

نئی دہلی: نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) نے ممبئی پولیس کو الرٹ کیا ہے اور ایک ”خطرناک آدمی“ کی جانکاری دی ہے جو کہا جاتا ہے کہ پاکستان‘ چین اور ہانگ کانگ میں ٹریننگ لے چکا ہے۔

متعلقہ خبریں
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
بیٹے نے لذیز کھانہ نہ دینے پر ماں کو ہلاک کردیا
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ
مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک

ذرائع نے بتایا کہ ممبئی پولیس کو چند دن قبل این آئی اے کا ای میل ملا جس میں مرکزی ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ سرفراز میمن نامی یہ شخص نظم وضبط کی صورتِ حال کے لئے سنگین خطرہ ہوسکتا ہے۔

اب وہ ممبئی پہنچ گیا ہے۔ ممبئی پولیس کو زیادہ چوکنا رہنا ہوگا۔ وہ خطرناک ہے۔ اصل میں وہ اندور کا رہنے والا ہے۔

وہ مملکت کا دشمن ہے۔ این آئی اے نے ممبئی پولیس کو اس کا آدھار کارڈ‘ ڈرائیور لائسنس‘ پاسپورٹ اور دیگر کاغذات بھی بھیجے۔

ای میل ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے اندور پولیس کو بھی خبر دے دی اور اس سے مزید جانکاری مانگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز میمن کو گرفتار کرنے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

a3w
a3w