دہلی

نفرت انگیز تقاریر اور تشدد روکنے کیلئے فوری طورپر کارروئی کریں: سپریم کورٹ

جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس ایس وی بھٹی کی بنچ نے کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ملٹی میڈیا صحافی شاہین عبداللہ کی جانب سے سینئر وکیل چندر ادے سنگھ کی طرف سے کئے گئے خصوصی فوری تذکرے کی سماعت کرتے ہوئے یہ حکم دیا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ہریانہ میں تشدد کے پیش نظر وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کی ریلیوں پر پابندی لگانے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اپنے اس حکم کی تعمیل کو یقینی بنانے کی اترپردیش، ہریانہ اور دہلی کی حکومتوں کو ہدایت دی کہ وہ سماج میں نفرت انگیز تقاریر اور بیانات کے علاوہ فرقہ وارانہ تشدد کو روکنے کے لیے از خود قانونی کارروائی کریں۔

متعلقہ خبریں
ہزاری باغ میں سنگباری 10 بجرنگ دل کارکن زخمی
نوح میں 28 اگست تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
گینگسٹر بشنوئی کا انٹرویو، سپریم کورٹ سے ٹی وی رپورٹر کو راحت
مابعدالیکشن تشدد، مسلم بی جے پی ورکر ہلاک
ہریانہ تشدد، دہلی کے کئی علاقوں میں وی ایچ پی کے احتجاجی مظاہرے

جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس ایس وی بھٹی کی بنچ نے کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ملٹی میڈیا صحافی شاہین عبداللہ کی جانب سے سینئر وکیل چندر ادے سنگھ کی طرف سے کئے گئے خصوصی فوری تذکرے کی سماعت کرتے ہوئے یہ حکم دیا۔

بنچ نے اس طرح کے جلسوں میں ویڈیو گرافی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے استعمال کی ہدایت دی اور کہا، ’’ہمیں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہوگا۔‘‘

بنچ نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو سے کہا کہ اس تجویز پر کوئی تنازعہ نہیں ہو سکتا کہ نفرت انگیز تقاریر ماحول کو خراب کرتی ہیں۔ بنچ نے ان سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ متعلقہ حکام تشدد اور نفرت انگیز تقاریر کو روکنے کے لیے مناسب احتیاط برتیں۔

عدالت عظمیٰ کے اکتوبر 2022 اور اپریل 2023 میں عرضی گزار عبداللہ کی طرف سے جاری کردہ احکامات کا نوٹس لیتے ہوئے بنچ نے کہا کہ ان احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

عدالت عظمیٰ نے ریاستی حکومتوں کو ہدایت کی تھی کہ جب بھی کوئی نفرت انگیز تقریر یا کوئی کارروائی ہو جو تعزیرات ہند کی دفعہ 153A، 153B اور 295A اور 505 وغیرہ کے جرائم کے تحت آتی ہو تو فوری کارروائی کریں۔

خیال ر ہے کہ وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل نے بدھ کو نونہہ اور ہریانہ کے دیگر علاقوں میں بھڑکے تشدد کے خلاف مختلف مقامات پر مظاہرے منعقد کیے ہیں۔

a3w
a3w