دہلی

چین کے ساتھ تعلقات کو مستحکم و مثبت بنانے بات چیت جاری: وزیر خارجہ ایس جئے شنکر (ویڈیو)

سرحد پر افواج کی واپسی کے ہنگامی مسائل کو حل کرنے کے بعد ہندوستان‘ چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط اور قابل پیش قیاسی راستہ پر لے جانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کررہا ہے۔

لندن : سرحد پر افواج کی واپسی کے ہنگامی مسائل کو حل کرنے کے بعد ہندوستان‘ چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط اور قابل پیش قیاسی راستہ پر لے جانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہند۔چین معاہدہ کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں: راشدعلوی
مدینہ ہائی اسکول میں انویسٹیچر تقریب، ڈاکٹر مصطفیٰ ہاشمی نے طلبہ کو کتابوں سے رشتہ جوڑنے کا مشورہ دیا
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
معاشقہ کا معاملہ، باپ نے حاملہ بیٹی کا گلا گھونٹ دیا
مالدیپ کے صدر کاچین اور ہندوستان سے اظہار تشکر

وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ چین کے زیرکنٹرول مذہبی مقامات کی یاترا کی بحالی‘ دونوں ملکوں کے درمیان راست پروازیں اور صحافیوں کا تبادلہ زیربحث ہے۔

انہوں نے چہارشنبہ کے روز برطانوی تھنک ٹینک چھاتھم ہاؤز میں ہندوستان کے عروج اور دنیا میں اس کے رول پر مباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے یہ بات کہی۔ جئے شنکر نے کہا کہ دونوں ملک دیگر مسائل جیسے مشترکہ دریاؤں کو حل کرنے پر غور کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2020 میں تعلقات خراب ہونے کی وجہ سے بین سرحدی دریاؤں سے نمٹنے کا میکانزم رک گیا تھا۔ ہم اس پیکیج کو دیکھ رہے ہیں اور جن افراد کو ذمہ داری دی گئی ہے وہ اس معاملہ سے نمٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل مسئلہ ہے‘ آپ جانتے ہیں۔ یقینا ہم اس کا جلد یا بہ دیر حل چاہیں گے۔