امریکہ و کینیڈا

میکسیکو میں 2 طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ،5 افراد ہلاک

حکام نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کس طیارے میں کتنے مسافر سوار تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کمسن بچہ بھی شامل ہے۔

میکسیکو: میکسیکو کی ریاست دورانگو میں دو طیارے آپس میں ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگئے جس کے باعث پانچ افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

متعلقہ خبریں
ٹرین کی زد میں آکر جنگلی ہاتھی کی موت
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دو نجی طیاروں میں تصادم کا افسوسناک حادثہ لا گالانسیٹا میں پیر کی صبح ہوا۔ حکام نے حادثے سے متعلق تفصیلات میڈیا سے شیئر کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک طیارہ ٹیک آف جبکہ دوسرا لینڈنگ کر رہا تھا کہ اس دوران دونوں میں ٹکراؤ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں تمام پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

حکام نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کس طیارے میں کتنے مسافر سوار تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کمسن بچہ بھی شامل ہے۔

a3w
a3w