تلنگانہ

گورنر کے کوٹہ سے ایم ایل سی بنانے سے تمیلی سائی کا انکار، وفاقی روح کے خلاف کام:کویتا

تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے حکومت کی جانب سے تجویز کردہ دوناموں کو گورنر کے کوٹہ سے ایم ایل سی بنانے کے انکارپراسے وفاقی روح کے خلاف کام قراردیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے حکومت کی جانب سے تجویز کردہ دوناموں کو گورنر کے کوٹہ سے ایم ایل سی بنانے کے انکارپراسے وفاقی روح کے خلاف کام قراردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
کویتا کی درخواست ضمانت، سی بی آئی کو نوٹس
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بھیجی گئی فہرست کو گورنر کی منظوری ایک رواج ہے۔ اس کے برعکس گورنر نے ناموں کو کئی وجوہات بتا کر مسترد کر دیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ ریاستوں میں ہندوستان کا آئین چل رہا ہے یا بی جے پی کا دستور چل رہا ہے۔

تلنگانہ کی مسلح جہدکار چاکلی ایلماں کی یوم پیدائش کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے گورنر تمیلی سائی کی طرف سے ایم ایل سی امیدواروں کو مسترد کئے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کئی ریاستوں میں گورنروں کے رویہ کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئینی نظام کی حدود ہوتی ہیں۔ کویتا نے کہا کہ بی جے پی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ بی سی مخالف پارٹی ہے۔

واضح رہے کہ گورنر نے حکومت کی طرف سے بھیجی گئی فائل کو مسترد کر دیا جس میں شراون اور کے ستیہ نارائنا کو گورنر کے کوٹہ سے کونسل کا رکن مقررکرنے کی تجویز تھی۔