وزیراعظم کا دورہ تلنگانہ
تلنگانہ میں آئندہ چند دنوں میں انتخابات کابگل بجنے والا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تمام پارٹیاں انتخابی جنگ کی تیاریاں کر رہی ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں آئندہ چند دنوں میں انتخابات کابگل بجنے والا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تمام پارٹیاں انتخابی جنگ کی تیاریاں کر رہی ہیں۔
وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے پہلے ہی امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ بی جے پی اپنے امیدواروں کو حتمی شکل دینے کی تیاری کررہی ہے۔
بی جے پی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں وزیر اعظم نریندر مودی یکے بعد دیگرے تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ مودی دو مرتبہ جنوبی ہند کی اس تلگو ریاست کا دورہ کریں گے۔
مودی یکم اکتوبر کو محبوب نگر اور 3 اکتوبر کو نظام آبادکا دورہ کریں گے۔ بی جے پی لیڈروں نے وزیر اعظم کا شاندار استقبال کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ پارلیمنٹ میں خواتین بل منظور ہو گیا ہے۔
محبوب نگر کی خواتین بطورخاص وزیراعظم کاشکریہ اداکریں گی۔ وزیر اعظم مودی محبوب نگر رنگ روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 3 اکتوبر کو نظام آباد میں روڈ شو کے ساتھ جلسہ عام ہوگا۔