تلنگانہ

عوام انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کے جھوٹ پر یقین نہ کریں:وزیرصحت تلنگانہ ہریش راو

وزیر صحت تلنگانہ ہریش راؤ نے کہا کہ عوام انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کے جھوٹ پر یقین نہ کریں۔

حیدرآباد: وزیر صحت تلنگانہ ہریش راؤ نے کہا کہ عوام انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کے جھوٹ پر یقین نہ کریں۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
نیٹ امتحان پر برہمی کی گونج پارلیمنٹ میں سنائی دے گی: کانگریس
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ

وزیر ہریش راؤ نے آج سدی پیٹ حلقہ میں شادی مبارک اور کلیانا لکشمی اسکیمات کے چیکس استفادہ کنندگان میں تقسیم کئے۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک یا ریاست کے برعکس تلنگانہ میں لڑکیوں کی شادی کیلئے حکومت کی جانب سے رقمی امداد کی اسکیمات کلیانا لکشمی اور شادی مبارک پر عمل کیاجارہا ہے جس کا سہرا وزیراعلی کے سرجاتا ہے۔

تلنگانہ کی تشکیل سے پہلے غریب لوگ اپنی بیٹیوں کی شادی کے لیے قرض لیتے تھے اور انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

ریاست تلنگانہ میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے کلیانا لکشمی اور شادی مبارک اسکیمات کو متعارف کرتے ہوئے غریبوں کی مدد کی ہے۔اس کی مثال امریکہ، چین، روس جیسے دنیا کے عظیم ممالک میں نہیں ہے۔

a3w
a3w