ایشیاء

طارق رحمان 8 فروری کو ڈھاکہ میں بی این پی کی آخری انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے

ریلی دوپہر 2 بجے شروع ہونے والی ہے، جس کے مہمان خصوصی مسٹر رحمان ہوں گے۔ بی این پی کے سینئر جوائنٹ سکریٹری جنرل روح الکبیر رضوی نے جمعرات کو پارٹی کے مرکزی دفتر نیاپلٹن میں ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو یہ اطلاع دی۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں انتخابی مہم اپنے آخری مرحلے میں داخل ہورہی ہے، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین طارق رحمان 8 فروری کو ڈھاکہ کے نیا پلٹن علاقے میں پارٹی کی آخری انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں
ڈھاکہ میں دوبارہ بنگلہ دیش کے سابق وزیر خارجہ کا اقتدارمیں آنے کا عزم، اقوام متحدہ کی رپورٹ کو جانبدارانہ قرار دیا
سیف علی خان پر حملہ آور ملزم کا باپ وزارتِ خارجہ اور ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
ہندوستان بنگلہ دیش کو 200 ایکڑ زمین واپس کرے گا
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی


ریلی دوپہر 2 بجے شروع ہونے والی ہے، جس کے مہمان خصوصی مسٹر رحمان ہوں گے۔ بی این پی کے سینئر جوائنٹ سکریٹری جنرل روح الکبیر رضوی نے جمعرات کو پارٹی کے مرکزی دفتر نیاپلٹن میں ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو یہ اطلاع دی۔


مسٹر رضوی نے کہا کہ تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ڈھاکہ اور آس پاس کے حلقوں سے بی این پی کے امیدوار ریلی میں شرکت کریں گے۔


انہوں نے مزید کہا کہ بی این پی تاریخی طور پر عوامی حمایت سے برسراقتدار آئی ہے اور دعویٰ کیا کہ پارٹی سنگین جبر کے باوجود لچکدار بنی رہی ہے۔


مسٹررضوی نے کہا کہ بی این پی ہمیشہ عوامی مینڈیٹ کے ساتھ برسراقتدار آئی ہے اور پارٹی نے برسوں کے جبر کو سہا ہے، پھر بھی وہ ثابت قدم ہے۔


پرامن انتخابی ماحول کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے، مسٹر رضوی نے کہا کہ توقع ہے کہ ووٹرو آزادانہ اور بغیر کسی خوف کے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔


پارٹی کے انتخابی نشان کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ملک کے لوگ دھان کی بالی کو محض ایک نشان کے طور پر نہیں، بلکہ ایک جذبے کے طور پر دیکھتے ہیں، اسی جذبے سے متاثر ہو کر لوگ 12 فروری کو اپنا ووٹ ڈالیں گے۔”


اس ریلی میں بہت زیادہ ہجوم آنے کی توقع ہے اور یہ انتخابات سے قبل دارالحکومت میں بی این پی کی آخری بڑی عوامی تقریب ہوگی۔