تلنگانہ کی شناخت کے تحفظ اور نظریاتی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ’ٹاسک‘ کا آغاز
تلنگانہ کی منفرد شناخت کو کمزور کرنے والی قوتوں کے خلاف ایک منظم نظریاتی تحریک کی فوری ضرورت ہے۔
سینیئرصحافیوں ماہرین تعلیم اور سماجی کارکنان کا اقدام مختلف اصحاب کا خطاب
حیدرآباد :تلنگانہ کی ثقافتی اور سیاسی شناخت کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے سینئر صحافیوں، ماہرینِ تعلیم اور سماجی کارکنوں نے تلنگانہ اسٹڈی اینڈ ڈلیبریشن سنٹر (TASK) کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت ڈاکٹر ایروجو سرینواس نے کی، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تلنگانہ کی منفرد شناخت کو کمزور کرنے والی قوتوں کے خلاف ایک منظم نظریاتی تحریک کی فوری ضرورت ہے۔
افتتاحی اجلاس کے اہم نکات بیان کرتے ہوئے سینئر ایڈیٹر تنکشالا اشوک نے خبردار کیا کہ تلنگانہ کو ان عناصر سے "پوشیدہ خطرہ” لاحق ہے جو اس کی شناخت کو مٹانا چاہتے ہیں۔ آنجہانی پروفیسر جے شنکرکی خدمت کو راجہ عقیدت پیش کیا اور عوام کو گمراہ کن معلومات سے آگاہ کرنے کے لیے منظم، صبر آزما اور مسلسل نظریاتی جدوجہد کی اپیل کی۔
تاریخی پس منظر اور ذمہ داریوں سے واقف کراتے ہوئے
سینئر صحافی پی۔ وینوگوپالا سوامی نے ریاست کے قیام سے قبل کے بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال "بیرونی حکمرانوں” کی سازشوں کا نتیجہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ TASK کی بنیادی ذمہ داری ان افراد کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جنہوں نے ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کی اور اب اس کے مستقبل کے تحفظ کے لیے سرگرم ہیں۔
پروفیسر کے۔ سیتارام راؤ نے "آندھرا نوآبادیات” کو ایک مسلسل خطرہ قرار دیا جو اب حکومتی ڈھانچوں سے ہم آہنگ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سازشوں کا خاتمہ کرنے کے لیے ایک واضح لائحۂ عمل اور ورکشاپس کا انعقاد ضروری ہے۔ٹاسکTASK
کی قیادت ڈاکٹر ایروجو سرینواس (کنوینر) کریں گے، جبکہ ایچ۔ رویندر اور ایم۔ سریش کمار شریک کنوینرز ہوں گے۔ مشاورتی بورڈ میں پروفیسر کے۔ سیتارام راؤ، تنکشالا اشوک اور پی۔ وینوگوپالا سوامی جیسے ممتاز افراد شامل ہیں۔
کنوینر: ڈاکٹر ایروجو سرینواس ہوں گے
شریک کنوینرز ایچ۔ رویندراور ایم۔ سریش کمارہوں گے
چیف ایڈوائزر پروفیسر کے۔ سیتھمارام راؤہوں گے
اعزازی مشیران میں تنکشالا اشوک، پی۔ وینوگوپالا سوامی، جی۔ وینکٹیشورلوشامل ہیں
اراکین: ڈاکٹر رویندر ریڈی، ڈاکٹر مہندر، ڈاکٹر لکشمن، روبی اسٹیونسن، آسری راجو، بودیگے سرینواس، وینکنا، سرینواس اچاری، ڈاکٹر ویدا پرکاش، ڈاکٹر ساجدہ خان،غور ایس وی سی پرکاش، ہری پرساد، وینکٹیشورلو، لکشمی نارائنا، وناجا، پی۔ رام مورتی، بیکوجی نائک، سمپتھ، نرسمہا ریڈی، پربھاکر، اویناش شامل ہیں