مشرق وسطیٰ

حزب اللہ اور حماس نے اسرائیل پر مشترکہ حملے شروع کر دیے

حزب اللہ کے سربراہ نصراللہ کی کل کی انتہائی اہم متوقع تقریر سے پہلے سرحد پر محاذ گرم ہو گیا ہے لبنان سے حملے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں اور ملک کے شمال میں ایک قصبے کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بیروت: لبنان کی حزب اللہ اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم القسام بریگیڈ نے مشترکہ طور پر اسرائیل کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں حزب اللہ کا کہنا ہے کہ مشترکہ حملوں میں 19 اسرائیلی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا

 سہ پہر 3:30 بجے سرحد کے ساتھ ملٹری پوزیشنوں پر بیک وقت حملہ کیے گئے گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیلی پوزیشنوں کو "گائیڈڈ میزائلوں، توپ خانے کی گولہ باری” اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

حزب اللہ کے سربراہ نصراللہ کی کل کی انتہائی اہم متوقع تقریر سے پہلے سرحد پر محاذ گرم ہو گیا ہے لبنان سے حملے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں اور ملک کے شمال میں ایک قصبے کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کے نتیجے میں مشرق وسطی پر بڑی جنگ کے سائے منڈلانے لگے، حزب اللہ نے اسرائیل کو جنگ بندی کے لئے جمعہ تک کا الٹی میٹم دیا ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ سیز فائر نہ ہوا تو جنگ میں براہِ راست شامل ہو جائیں گے۔

یاد رہے یمنی فورس بھی اسرائیل پر ڈرون اور میزائلوں سے حملے کر رہی ہے، یمن نے اسرائیل کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کے عزم کا اظہار کیا تھا۔