دہلی
ٹرینڈنگ

ٹاٹا گروپ کے چیرمین رتن ٹاٹا چل بسے

امارات ٹاٹا سنس (ایمیریٹرس ٹاٹا سنس) کے چیرمین رتن نول ٹاٹا کا عمر سے متعلق عوارض کی وجہ سے آج بریج کینڈی ہاسپٹل میں دیہانت ہوگیا۔

ممبئی (آئی اے این ایس) امارات ٹاٹا سنس (ایمیریٹرس ٹاٹا سنس) کے چیرمین رتن نول ٹاٹا کا عمر سے متعلق عوارض کی وجہ سے آج بریج کینڈی ہاسپٹل میں دیہانت ہوگیا۔

انہیں پیر کے روز ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا، جس کے بعد کارپوریٹ، سیاسی اور عام حلقوں میں ان کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔ بعد ازاں انہوں نے ایک بیان جاری کیا تھا کہ عمر سے متعلق عوارض کے معمول کے طبی معائنوں کے لئے وہ ہاسپٹل میں شریک ہیں۔ بعد ازاں انہیں معاون حیات آلات پر رکھا گیا تھا حالانکہ ٹاٹا گروپ کے عہدیداروں نے اس کی تردید یا توثیق نہیں کی تھی۔ ٹاٹا سنس کے چیرمین این چندرشیکھرن نے کہا کہ ہم نقصان کے گہرے احساس کے ساتھ رتن نول ٹاٹا کو الوداع کہتے ہیں۔

وہ ایک غیر معمولی لیڈر تھے، جن کے بے شمار کارنامے نہ صرف ٹاٹا گروپس کی صورت گری کی بلکہ ہمارے ملک کے تانے بانے کی بھی صورت گری۔ پورے ٹاٹا خاندان کی جانب سے میں ان کے عزیز و اقارب سے دلی اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ ان کی وراثت ہمیں تحریک دیتی رہے گی اور ہم ان کے اصولوں پر قائم رہیں گے۔ واضح رہے کہ رتن ٹاٹا 1991ء میں اِس کمپنی کے چیرمین بنے تھے اور انہوں نے اپنے پردادا کی جانب سے قائم کئے گئے اِس کاروبار کو 2012ء تک چلایا۔

انہوں نے 1996ء میں ٹیلی کمیونیکیشنس کمپنی ٹاٹا ٹیلی سرویسس قائم کی تھی اور 2004ء میں آئی ٹی کمپنی ٹاٹا کنسلٹنسی سرویسس کو پبلک بنایا تھا۔ ان کی قیادت میں ٹاٹا گروپ کی آمدنی میں کئی گنا اضافہ ہوا تھا اور یہ (2011-2012ء) میں 100بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی۔ ریٹائرٹمنٹ کے بعد ٹاٹا کو امارات ٹاٹا سنس، ٹاٹا انڈسٹریز، ٹاٹاموٹرس، ٹاٹا اسٹیل اور ٹاٹا کیمیکلز کے صدرنشین کا اعزازی خطاب دیا گیا تھا۔

رتن ٹاٹا فی الحال ٹاٹا ٹرسٹس کے چیرمین تھے، جو صدر رتن ٹاٹاٹرسٹ اور الائیڈ ٹرسٹس اور سردورابجی ٹاٹا ٹرسٹ اور الائیڈٹرسٹ پر مشتمل تھا۔

حکومت ہند نے 2008ء میں انہیں دوسرا اعلیٰ ترین سیولین ایوارڈ پدماوبھوشن عطاء کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں کئی ہندوستانی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے دیگر کئی اعزاز، ایوارڈس اور اعزازی ڈاکٹریٹ حاصل ہوئی تھی۔ ان کے ارکانِ خاندان میں کئی بھائی اور بہنیں بشمول سیمون ٹاٹا، جمی ٹاٹا، نوئیل ٹاٹا، الوٹاٹا، شیریں جی جی بھوئی اور دیگر شامل ہیں۔