حیدرآباد

 سنگارینی کالریز انتخابات میں ٹی بی جی کے ایس حصہ لے گی: کے کویتا

کے کویتا نے اخباری بیان میں بتایاکہ سابق چیف منسٹر کے سی آر نے اس ادارہ کی ترقی اور اُسے منافع بخش بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ سنگارینی کالریز کے تحفظ کیلئے ان کی تنظیم کے نمائندے خدمات انجام دیں گے۔

حیدرآباد: رکن قانون ساز کونسل وصدر تلنگانہ بوگو گنی کارمیکا سنگم(ٹی بی جی کے ایس) کے کویتا نے کہاکہ ان کی تنظیم سنگارینی کالریز کے انتخابات میں حصہ لے گی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
جی او 3 سے خواتین کے حقوق سلب کرنے کی کوشش: کویتا
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

اُنہوں نے کہاکہ سابق چیف منسٹر کے سی آر کے دور حکومت میں سنگارینی کالریز ورکرس کیلئے جو فلاح وبہبود کے اقدامات کئے گئے تھے انہیں امید ہے کہ سنگارینی میں کام کرنے والے مزدور ان کی تنظیم کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں گے۔

 کے کویتا نے اخباری بیان میں بتایاکہ سابق چیف منسٹر کے سی آر نے اس ادارہ کی ترقی اور اُسے منافع بخش بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ سنگارینی کالریز کے تحفظ کیلئے ان کی تنظیم کے نمائندے خدمات انجام دیں گے۔

اُنہوں نے کہاکہ سابق بی آر ایس دور حکومت میں سابق ملازمین کے ورثا کو ملازمت فراہم کی گئی تھی جس میں 20 ہزار نوجوان شامل ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ ملازمین کے ورثاء جو سنگارینی میں ملازمت کرنا نہیں چاہتے تھے اُنہیں 25 لاکھ روپئے رقم فراہم کی گئی تھی۔

اُنہوں نے کہاکہ سابق بی آر ایس دور  حکومت میں سنگارینی کے ملازمین کو کمپنی کا منافع 18 فیصد سے بڑھاکر 32 فیصد کردیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ سابق بی آر ایس دور  حکومت میں سنگارینی کالریز کو تمام سہولتیں فراہم کی گئی تھی۔ انہیں امید ہے کہ سنگارینی کے ملازمین ان کی مزدور تنظیم کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں گے۔