آندھراپردیش

آٹھویں جماعت کی طالبہ پر ٹیچرکا جنسی حملہ۔متاثرہ کے رشتہ داروں کا احتجاج

آٹھویں جماعت کی طالبہ پر ٹیچر نے جنسی حملہ کیا جس کی شکایت متاثرہ کے باپ نے پولیس سے کی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع پلناڈو میں پیش آیا۔

حیدرآباد: آٹھویں جماعت کی طالبہ پر ٹیچر نے جنسی حملہ کیا جس کی شکایت متاثرہ کے باپ نے پولیس سے کی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع پلناڈو میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

تفصیلات کے مطابق اس واقعہ کے ذمہ دار ٹیچر کے خلاف کارروائی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے متاثرہ کے رشتہ داروں نے ضلع کے پیڈوگورالا علاقہ میں احتجاج کیا جس کے نتیجہ میں کشیدگی دیکھی گئی۔

احتجاجیوں نے شاہراہ پر ٹائروں کو جلادیا۔اس احتجاج کی اطلاع پر ڈی ایس پی وہاں پہنچ گئے جنہوں نے احتجاجیوں کو یقین دہانی کروائی کہ اس واقعہ کے ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

احتجاجیوں نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔