ٹیم کی بہترین کارکردگی نے سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں برقرار رکھیں: سوریہ کمار
بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر ابھیشیک شرما نے مسلسل تین صفر کے بعد جارحانہ انداز میں واپسی کرتے ہوئے دھواں دار نصف سنچری اسکور کی، جبکہ پلیئر آف دی میچ ہاردک پانڈیہ نے بھی زمبابوے کے گیند بازوں کی خوب درگت بنائی۔
چنئی: سوریہ کمار نے کہا کہ ایسے نازک موقع پر پوری ٹیم کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی، جب دفاعی چیمپئن ہندوستان نے زمبابوے کو چار وکٹ سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں برقرار رکھیں اور اسے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ یہ میچ گزشتہ شب چنئی میں کھیلا گیا۔
بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر ابھیشیک شرما نے مسلسل تین صفر کے بعد جارحانہ انداز میں واپسی کرتے ہوئے دھواں دار نصف سنچری اسکور کی، جبکہ پلیئر آف دی میچ ہاردک پانڈیہ نے بھی زمبابوے کے گیند بازوں کی خوب درگت بنائی۔
ہندستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کیا، جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اس کا سب سے بڑا اور مجموعی طور پر دوسرا بڑا اسکور ہے۔
بعد ازاں ہندستانی گیند باز نے بھی بلے بازوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے زمبابوے کو 184 رنز تک محدود رکھا، یوں ہندستان نے 72 رنز کے بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ سپر 8 مرحلے کے ابتدائی میچ میں پروٹیز کے ہاتھوں بڑی شکست کے بعد یہ فتح ہندستان کے لیے نہایت اہم ثابت ہوئی۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح کے ساتھ پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔
ہندستان کا اگلا مقابلہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کولکاتا کے تاریخی ایڈن گارڈن میں ہوگا، جو ایک طرح سے کوارٹر فائنل کی حیثیت رکھتا ہے اور فاتح ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔