سوشیل میڈیا

”تم گندے ہندو ہو“امریکہ میں ایک ہندوستانی کی دوسرے کو گالی (وائرل ویڈیو)

کرشنن جیہ رمن نے اس حملہ کی جو زائداز 8 منٹ تک جاری رہا‘اپنے فون پر ریکارڈنگ کرلی۔ تیجندر سنگھ نے اس سے کہا کہ تم نفرت انگیز کتے ہو‘ تم گندے دکھتے ہو۔ آئندہ سے سب کے سامنے اس طرح مت آؤ۔

نیویارک: ایک ہندوستانی نژاد امریکی شخص کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اس کے ایک ہندوستانی ساتھی نے گالی گلوج کی ہے اور ”گندہ ہندو“ اور ”نفرت انگیز کتا“ قراردیا۔ این بی سی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ 21  اگست کو کیلیفورنیا کے گریمر بولیوارڈ میں 37 سالہ تیجندر سنگھ نے کرشنن جیہ رمن پر لفظی حملہ کیا۔

یونین سٹی کے تیجندر سنگھ پر پیر کے روز سیول حقوق کی خلاف ورزی‘ حملہ اور جارحانہ زبان استعمال کرتے ہوئے نفرت پر مبنی جرم کے مرتکب ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ فرے مونٹ پولیس ڈپارٹمنٹ نے یہ بات بتائی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ چارج شیٹ میں تیجندر سنگھ کو ایشیائی/ ہندو قراردیا گیا ہے۔ کرشنن جیہ رمن نے اس حملہ کی جو زائداز 8 منٹ تک جاری رہا‘اپنے فون پر ریکارڈنگ کرلی۔ تیجندر سنگھ نے اس سے کہا کہ تم نفرت انگیز کتے ہو‘ تم گندے دکھتے ہو۔ آئندہ سے سب کے سامنے اس طرح مت آؤ۔

https://twitter.com/iJasOberoi/status/1565060347694051328

تیجندرنے اسے ”گندہ ہندو“ بھی کہا۔ اس نے الزام عائد کیا کہ کرشنن جیہ رمن گوشت نہیں کھاتا اور اس کے منہ پرچِلّایا ”بیف“۔دو مرتبہ ایسا محسوس ہوا کہ اس نے کرشنن جیہ رمن کے منہ پر تھوکا۔

 تیجندر نے کہا کہ یہ ہندوستان نہیں ہے۔ اب تم امریکہ میں ہو۔ کرشنن نے کہا کہ وہ اس واقعہ سے خوفزدہ ہوگیا اور یہ معلوم ہونے پر کہ اس پر حملہ کرنے والا بھی ہندوستانی ہے‘ وہ دل شکستہ ہوگیا۔