آندھراپردیش
گھوڑے سے گرنے کے بعد نوجوان کی دوران علاج اسپتال میں موت: ویڈیو
گھڑسواری کے دوران گھوڑے سے گرنے کے نتیجہ میں زخمی نوجوان کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: گھڑسواری کے دوران گھوڑے سے گرنے کے نتیجہ میں زخمی نوجوان کی موت ہوگئی۔
یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے مدی کیری منڈل میں پیش آیا۔اس نوجوان کی شناخت پرتھوی راج کے طورپرکی گئی ہے۔
اس واقعہ کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ یہ پُرجوش نوجوان تیزی سے گھوڑادوڑارہا ہے کہ اچانک وہ توازن کھوکراس پر سے گرپڑا۔
اس کوعلاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔