جموں و کشمیر

ہراسانی سے بچنے نو عمر لڑکیاں چلتی کار سے کود گئیں

انہوں نے بتایا کہ جوں ہی لڑکیاں گاڑی میں سوار ہوئیں تو ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی۔

سری نگر: شمالی کشمیر کے ہندواڑہ علاقے میں مبینہ چھیڑ چھاڑ سے بچنے کی خاطر دو نو عمر لڑکیاں چلتی کار سے کود گئیں۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کو کانگریس ورکرس کو ہراسانی سے روکا جائے:دیویندر یادو
جیش کی ذیلی تنظیم نے کشمیر دہشت گرد حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی
آسام میں ٹیچر کے لڑکیوں کو فحش ویڈیودکھانے پر اسکول کو جلادیا گیا
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
مودی، گورنر کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کئے جانے پر خاموش کیوں ہے؟: ممتا بنرجی

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کرالہ گنڈ پولیس کو اطلاع ملی کہ دو نو عمر لڑکیوں نے نجی گاڑی کے ڈرائیور سے لفٹ مانگی ۔

انہوں نے بتایا کہ جوں ہی لڑکیاں گاڑی میں سوار ہوئیں تو ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی۔

ان کے مطابق درندہ صفت نوجوانو ں کے چنگل سے اپنے آپ کو بچانے کی خاطر لڑکیاں چلتی گاڑی سے کود گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ دونوں لڑکیوں کو چوٹ وغیرہ نہیں آئی تاہم انہیں طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

پولیس ترجمان نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی بچیوں کو بتائیں کہ اجنبی گاڑی کے ڈرائیور سے لفٹ لینے سے گریز کریں۔