دہلی

تیجسوی یادو، دراندازوں اور روہنگیاؤں کے ہمدرد: گری راج سنگھ

مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے تیجسوی یادو کے ایک بیان پر اپنے ردعمل میں چہارشنبہ کے دن الزام عائد کیا کہ آر جے ڈی قائد کو دراندازوں اور روہنگیاؤں سے بڑی ہمدردی ہے۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے تیجسوی یادو کے ایک بیان پر اپنے ردعمل میں چہارشنبہ کے دن الزام عائد کیا کہ آر جے ڈی قائد کو دراندازوں اور روہنگیاؤں سے بڑی ہمدردی ہے۔

متعلقہ خبریں
400 نشستیں ملنے پر کاشی اور متھرا میں عالیشان مندر بنائیں گے: گری راج سنگھ
200 یونٹ مفت برقی دی جائے گی : تیجسوی
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی
بہار میں این ڈی اے کے واحد مسلم رکن پارلیمنٹ محبوب علی قیصر، آر جے ڈی میں شامل
تیجسوی یادو کو جاریہ ماہ گرفتار نہیں کیا جائے گا: عدالت

انہوں نے اپوزیشن پر ووٹ بینک سوداگر ہونے کا الزام عائد کیا جسے ہندو ووٹرس پر کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دراندازوں اور روہنگیاؤں سے اتنی محبت کیوں۔ باپ بیٹا(لالو پرساد یادو اور تیجسوی) بوکھلاگئے ہیں۔ ان دونوں کے نزدیک سیکولرازم کا مطلب مسلمانوں کے لئے آواز اٹھانا اور ان کے ووٹ حاصل کرنا ہے۔ یہ ان دونوں کا سیکولرازم ہے۔

بی جے پی قائد نے اپنی 6 روزہ یاترا کے تعلق سے کہا کہ میری یاترا کے دوران ایک بھی فساد نہیں ہوا لیکن یہ باپ بیٹے فسادات بھڑکانا چاہتے ہیں۔

قبل ازیں آر جے ڈی قائد تیجسوی یادو نے ایکس پر پوسٹ میں کہا تھا کہ آج بی جے پی کے ایک رکن ِ پارلیمنٹ نے بہار کا ماحول خراب کرنے اشتعال انگیز بیان دیا ہے اور آج ہی نتیش کمار نے اسے زائد سیکوریٹی فراہم کردی۔

اس ملک کی مٹی کی خوشبو اور جدوجہد آزادی میں سبھی نے ہاتھ بٹایا ہے۔ میں عوام کو تیقن دیتا ہوں کہ جب تک زندہ ہوں بہار کو فرقہ پرستی کی آگ میں جھونکنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی شخص کی سختی سے مخالفت کروں گا اور مسلمانوں پر بری نظر ڈالنے والوں کو تباہ کردوں گا۔