شمالی بھارت

کارپینٹر کا گولی مار کر قتل کرنے کے معاملے میں تین ملزمان کے خلاف کیس درج

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے علاقے کے مہوار گاوں میں گزشتہ شب کارپینٹر کا گولی مار کر کیئے گئے قتل کے معاملے میں منگل کو تین ملزمان کے خلاف قتل کا کیس درج کیا ۔

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے علاقے کے مہوار گاوں میں گزشتہ شب کارپینٹر کا گولی مار کر کیئے گئے قتل کے معاملے میں منگل کو تین ملزمان کے خلاف قتل کا کیس درج کیا ۔

متعلقہ خبریں
بہار راج بھون میں ای وی ایم ہیکرس کے ’قیام‘ کی ایس آئی ٹی تحقیقات
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
اروناچل میں مشتبہ انتہاپسند نے سابق رکن اسمبلی کو گولی ماردی
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا

تھانہ سٹی کوتوالی انچارج انسپکٹر ستیندر سنگھ نے آج بتایا کہ گزشتہ 15/16مئی کی شب مہوار گاوں میں کارپینٹر تنویر (18) کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شب میں غفران سمیت تین لوگ ان کے گھر آئے ، و تنویر کو بلاکر لے گئے ،اور گولی مار دی۔

اطلاع پر پولیس پہونچی اور شدید زخمی حالت میں تنویر کو علاج کے لئے میڈیکل کالج لے گئی ،جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول و ملزمان آپس میں دوست تھے ،کسی بات پر ہوئی کہا سنی میں ملزمان نے تنویر کو گولی مار دی ،جس کے سبب اس کی موت ہوگئی۔

اہل خانہ کی شکایت پر غفران سمیت تین ملزمان کے خلاف قتل کا کیس درج کر وقوعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیجا گیا ۔

a3w
a3w