تلنگانہ

تلنگانہ: شراب کی دکان میں 12 لاکھ روپئے کی چوری

دکان مالک کی شکایت پرپولیس وہاں پہنچی جس نے صورتحال کا جائزہ لیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے چور کی تلاش شروع کردی۔

حیدرآباد: شراب کی دکان میں 12لاکھ روپئے کی چوری ہوگئی۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے گورم پوڈومنڈل مستقر کی ایک شراب کی دکان میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹروں کی کوتاہی یا جرم؟ مریض کی موت پر اہل خانہ کا احتجاج
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ
اساتذہ اخلاص و محبت کے ساتھ تعلیم دیں، اصلاح صرف سختی سے ممکن نہیں – تربیتی کیمپ میں علما کا خطاب
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ

دکان مالک کی شکایت پرپولیس وہاں پہنچی جس نے صورتحال کا جائزہ لیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے چور کی تلاش شروع کردی۔

چوری کی واردات کا فوٹیج دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا۔

یہ فوٹیج دکان کے مالک نے پولیس کے حوالے کردیاجس میں واضح طور پر دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک نقاب پوش چورنے دکان میں داخل ہوکر یہ واردات انجام دی۔