صحت
تلنگانہ: ماتا ششو ہاسپٹل میں اندرون 24 گھنٹے 35 زچگیاں
طبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ پہلے9 بچوں کی پیدائش نارمل زچگی کے ذریعہ ہوئی جبکہ دیگر 6 کی پیدائش آپریشن کے ذریعہ ہوئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے جنگاؤں ضلع کے ماتاششو اسپتال کے ڈاکٹرس اور طبی اسٹاف کو مبارکباد پیش کی جہاں 24 گھنٹے میں 35 زچگیاں انجام دی گئیں۔
ریاست میں 24 گھنٹوں میں 35 بچوں کی پیدائش کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
طبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ پہلے9 بچوں کی پیدائش نارمل زچگی کے ذریعہ ہوئی جبکہ دیگر 6 کی پیدائش آپریشن کے ذریعہ ہوئی۔
وزیر موصوف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 20 لڑکوں اور 15 لڑکیوں کی پیدائش ہوئی۔
نوزائیدہ اور مائیں بھی صحت مند ہیں۔ڈاکٹر شوبھا اور ڈاکٹر منسوینی نے مل کر اسپتال کو ریاست میں ایک اعلیٰ مقام دیا ہے۔
اسپتال سپرنٹنڈنٹ نے ان کی مدد کرنے والے عملے کو مبارکباد دی۔