یوروپ

آسٹریلیا میں ایک اور ہندو مندر پر خالصتان حامیوں کا حملہ

آسٹریلیا میں مندروں پر حملوں کے کیسس تھمتے دکھائی نہیں دیتے۔ ہفتہ کے دن برسبین میں خالصتان حامیوں نے لکشمی نارائن مندر کو نشانہ بنایا۔

ملبورن: آسٹریلیا میں مندروں پر حملوں کے کیسس تھمتے دکھائی نہیں دیتے۔ ہفتہ کے دن برسبین میں خالصتان حامیوں نے لکشمی نارائن مندر کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں
انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل
ٹیکساس کے ہندو مندر سے ڈونیشن باکس کا سرقہ
لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا موضوع ہندوستان خالصتان ہوگا: سنجے راؤت
نواز شریف کی انتخابات میں کامیاب جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو ساتھ بیٹھنے کی دعوت
مندر میں اسٹیج منہدم، ایک عورت ہلاک

مندر کے صدر ستیندر شکلا نے آسٹریلیا ٹوڈے کو بتایا کہ پجاریوں اور بھکتوں نے آج صبح مجھے بتایا کہ ہمارے مندر کی بانڈری وال کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ہم نے کوئنس لینڈ پولیس کے عہدیداروں کو یہ اطلاع دے دی جنہوں نے ہمیں تیقن دیا ہے کہ مندروں اور بھکتوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔

خالصتان نواز عناصر نے 22 فروری کو برسبین میں ہندوستانی قونصل خانہ کو نشانہ بنایا تھا۔ 2023 کی شروعات سے خالصتانی عناصر آسٹریلیا میں ہندو مندروں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

وہ مندروں کی دیواروں پر مخالف ہند نعرے لکھ دیتے ہیں۔ گزشتہ ماہ گائتری مندر برسبین کو پاکستان میں مقیم خالصتانی عناصر کا فون آیا تھا جس میں دھمکی دی گئی تھی کہ ہندو کمیونٹی خالصتان ریفرنڈم کی تائید کرے۔

12 اور 23 جنوری کے درمیان ملبورن میں 3 ہندو مندر نشانہ بنے۔ برسبین کے ایک شہری نے آسٹریلیا ٹوڈے سے کہا کہ خالصتان حامی آسٹریلین ہندو کمیونٹی کو دہشت زدہ کررہے ہیں۔ ہمارے لئے اپنے مذہب پر چلنا اور مندر جانا دشوار ہوگیا ہے۔