حیدرآباد

تلنگانہ: دسمبر میں بینکس کو 7 دن کی تعطیل کا شیڈول

آربی آئی کی جانب سے دی جانے والی تعطیلات، ہر ریاست کی تعطیلات سے الگ ہوتی ہیں۔ریاست کے بیشتر بینکس دوسرے ہفتہ اور اتواروں کے علاوہ کھلی رہتی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بینکس کو آئندہ ماہ سات دنوں کی چھٹیاں ہوں گی۔آربی آئی کی جانب سے جاری کردہ تعطیلات کی فہرست میں یہ بات بتائی گئی۔اس فہرست میں کرسمس، چاراتوار، دوسرے، چوتھے ہفتے کی تعطیلات بھی شامل ہیں۔ملک بھرمیں بینکس کی جانب سے گزیٹیڈ تعطیلات ہی دی جاتی ہیں۔

آربی آئی کی جانب سے دی جانے والی تعطیلات، ہر ریاست کی تعطیلات سے الگ ہوتی ہیں۔ریاست کے بیشتر بینکس دوسرے ہفتہ اور اتواروں کے علاوہ کھلی رہتی ہیں۔

تلنگانہ میں بینکس کو جو تعطیلات دی جانے والی ہیں، ان میں 4دسمبر کو اتوار،10 دسمبر کو دوسراہفتہ،11دسمبر کو اتوار،18 دسمبر کو اتوار،24دسمبر چوتھا ہفتہ،25 دسمبر کو اتوار(کرسمس ڈے)،26دسمبر کو باکسنگ ڈے شامل ہے۔