مشرق وسطیٰ

مصری صدر نے فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے کوششیں آگے بڑھانے کی ضرور پر زوردیا

السیسی نے بین الاقوامی برادری پر اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ مصر فلسطینی ریاست کے قیام میں عالمی برادری اور تمام فریقین کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

قاہرہ: مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کے نفاذ اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کوششیں آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی بیت المقدس میں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست ہی خطے میں پائیدار امن اور سلامتی ، ترقی اور خوشحالی ہی کا ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
مودی کو مصر کا اعلیٰ ترین اعزاز
یروشلم میں 42 افراد گرفتار
اتراکھنڈ میں بہت جلد یکساں سیول کوڈ لاگوہوگا: چیف منسٹر
این آر سی نافذ کیاجائے گا: رگھوبرداس
السیسی عرب دنیا کے پانچویں رہنما جو ہندوستان کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے

العربیہ کے مطابق منگل کے روز قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائیڈز کے ساتھ ملاقات کے دوران السیسی نے بین الاقوامی برادری پر اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ مصر فلسطینی ریاست کے قیام میں عالمی برادری اور تمام فریقین کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

مصری ایوان صدر کے سرکاری ترجمان مشیر احمد فہمی نے بتایا کہ ملاقات میں علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ کی پٹی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جہاں السیسی نے پٹی میں مستقل جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے مصری کوششوں پر بات کی۔

قبرصی صدرنے صورت حال کو پرسکون کرنے کے لیے مصر کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ دوسری طرف عرب اور مسلمان ممالک کی جانب سے غزہ کے جنگ زدہ عوام کے لیے امداد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مصر کےالعریش ہوائی اڈے پر مزید درجنوں طیارے امدادی سامان لے کر پہنچے۔

شمالی سیناء میں مصری ہلال احمر کی شاخ کے سربراہ ڈاکٹر خالد زاید نے کہا کہ گذشتہ 12 اکتوبرسے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے والے طیاروں کی تعداد 261 تک پہنچ گئی جن میں تقریباً 6,700 ٹن مختلف امداد لائی گئی ہے۔

a3w
a3w