سوشیل میڈیا

برازیل کے معروف فٹ بال کھلاڑی رونالڈینہو بھی ’’کُو ایپ‘‘ پر آگئے

کُو نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ رونالڈینہو نے پلیٹ فارم پر اپنا اکاؤنٹ بنانے کے بعد پرتگالی، انگریزی اور کئی ہندوستانی زبانوں میں پوسٹ کیا ہے۔ متعدد زبانوں میں پوسٹس لکھنے کا یہ طریقہ کُو ایپ کا ایک انوکھا فیچر ہے۔

نئی دہلی: برازیل کے فٹ بالر رونالڈینہو ہندوستان کے سوشل میڈیا ایپ ’کُو‘ سے جڑگئے ہیں۔

کُو نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ رونالڈینہو نے پلیٹ فارم پر اپنا اکاؤنٹ بنانے کے بعد پرتگالی، انگریزی اور کئی ہندوستانی زبانوں میں پوسٹ کیا ہے۔ متعدد زبانوں میں پوسٹس لکھنے کا یہ طریقہ کُو ایپ کا ایک انوکھا فیچر ہے۔

کُو ایپ کے سی ای او اپرمیا رادھا کرشنا نے کہا کہ رونالڈینہو کا ہمارے پلیٹ فارم پر آنے کا یہ بہترین وقت ہے۔ ہمارا ہدف زبان سے متعلق مشکلات کے باوجود دنیا کو متحد کرنا ہے۔

جس وقت دنیا بھر میں فیفا عالمی کپ 2022 دیکھا جارہا ہے، ہر ملک میں موجود رونالڈینہو کے شائقین اپنی پسند کی زبان میں ان کے ساتھ جڑسکیں گے۔ کوو ایپ مشہور شخصیات کو ان کے مداحوں کے ساتھ ان کی مادری زبان میں بات چیت کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔

کُو ایپ کے شریک بانی مایانک بداوتکا نے کہا کہ ہم سب رونالڈینہو کے بہت بڑے مداح ہیں۔ فٹ بال کے سب سے بڑے لیجنڈز میں سے ایک کا کُو ایپ میں شامل ہونا کافی دلچسپ ہے۔ جب ہم برازیل جائیں گے تو ان سے ملنا اور بھی زیادہ پرجوش ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے حال ہی میں برازیل میں ایپ لانچ کیا ہے اور کُو ایپ وہاں راتوں رات بہت مقبول برانڈ بن گیا ہے۔ برازیل نے جس گرمجوشی اور محبت کے ساتھ ہمارا استقبال کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔