تلنگانہ: انکاونٹر میں 7 ماونواز ہلاک
تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں پیش آئے انکاونٹرمیں 7ماونوازہلاک ہوگئے۔یہ انکاونٹراتوارکو ضلع کے ایٹر نگرم منڈل کے چلپاکا جنگلات میں پیش آیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں پیش آئے انکاونٹرمیں 7ماونوازہلاک ہوگئے۔یہ انکاونٹراتوارکو ضلع کے ایٹر نگرم منڈل کے چلپاکا جنگلات میں پیش آیا۔
مہلوکین میں ماؤسٹ ا یلندو۔نرسم پیٹ ایریا کمیٹی کا کمانڈر بدرو عرف پاپنا بھی شامل ہے۔ پولیس نے تصادم کی جگہ سے آتشیں اسلحہ برآمد کرلیا۔
انکاؤنٹر میں گرے ہاؤنڈز اور مقامی پولیس نے حصہ لیا۔پولیس کے مطابق، اینٹی ماؤسٹ اسکواڈ کے ساتھ مل کر، تلنگانہ گرے ہاؤنڈس نے جنگل میں مشترکہ تلاشی آپریشن انجام دیا۔
سیکورٹی فورسس کا سامنا کرنے پرماؤنوازوں نے مبینہ طور پر فائرنگ کی، جس سے پولیس جوابی کارروائی کرنے پر مجبور ہوگئی۔فائرنگ کے تبادلے میں سات ماؤنواز ہلاک ہوگئے۔
مہلوکین کی شناخت نرسم پیٹ ایریا کمیٹی کا کمانڈر بدرو عرف پاپنا کے علاوہ ایگولاپو ملیا عرف مادھو،دیول عرف کروناکر،جئے سنگھ،کشور، اور کامیش کے طورپر کی گئی ہے۔